ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا پرومو جاری کر دیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2025 کے چیمپئنز ٹرافی کے آنے والے ایونٹ کا پرومو جاری کر دیا ہے۔
پاکستان کے معروف تیز گیند باز شاہین آفریدی، شاداب خان، بھارت کے ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی اس ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں، جس میں یہ کھلاڑی چمکدار ٹرافی کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں کھلاڑیوں نے اس مشکل سفر کے بارے میں بات کی ہے جو وہ اس شاندار ٹرافی کو جیتنے کیلئے کرتے ہیں۔ یہ منظر ان ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی علامت ہے جو اس قیمتی ایونٹ کیلئے کوشاں ہیں۔
پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں ‘ہائبرڈ ماڈل’ کے تحت بھارت اپنے تمام میچز غیر جانبدار مقام پر کھیلے گا۔
اس سے قبل، آئی سی سی نے اس ایونٹ کا لوگو بھی متعارف کرایا تھا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












